ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا: غیر قانونی  طورپرگوا کی شراب  سپلائی کےلئے انموڈ چک پوسٹ گڑھ ؟:غیر قانونی سپلائی سے گوا کی آمدنی میں اضافہ

جوئیڈا: غیر قانونی  طورپرگوا کی شراب  سپلائی کےلئے انموڈ چک پوسٹ گڑھ ؟:غیر قانونی سپلائی سے گوا کی آمدنی میں اضافہ

Thu, 13 Jul 2023 20:02:13    S.O. News Service

جوئیڈا:13؍جولائی   (ایس اؤ نیوز ) گوا میں تیار ہونےو الی شراب گوا کے ایکسائز چک پوسٹ  کے ذریعے کرناٹک میں سپلائی کی جاتی ہے۔ لیکن چک پوسٹ پر شفافیت کے ساتھ جانچ نہ ہونے کی وجہ سے گوا کی شراب غیر قانونی طورپر بے تحاشہ سپلائی ہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کرناٹک کے چک پوسٹ پر ضبط کی جانے والی گوا شراب سے واضح ہوجاتاہے۔ گوا کے چک پوسٹوں پر شراب کی ٹھیک سے  جانچ نہیں کئے جانے سے بہت بڑی مقدار میں گوا کی شراب کرناٹک میں سپلائی ہورہی ہے۔ اس غیر قانونی شراب سپلائی کی وجہ سے جہاں گوا کی آمدنی میں اضافہ ہورہاہے تووہیں  کرناٹک کی آمدنی کو کافی نقصان پہنچ رہاہے۔

انموڈ چک پوسٹ گڑھ بن گیا ہے:گوا سے کرناٹک  میں داخل ہونے کےلئے پنجی ۔ کاروار روڈ پر ماجالی چک پوسٹ، پنجی ۔ رام نگر۔ بیلگام روڈ پر انموڈ چک پوسٹ اور پنجی۔ چورلا روڈ پر کنکومبی چک پوسٹ واقع ہیں۔ ان تینوں چک پوسٹوں پر کئی مرتبہ گوا سے غیر قانونی طورپر سپلائی ہونےو الی شراب کو ضبط کیا گیا ہے۔ لیکن انموڈ چک پوسٹ پر سب سے زیادہ مقدار میں غیر قانونی شراب کو ضبط کیاگیا ہے۔ اس طرح انموڈ چک پوسٹ غیر قانونی شراب سپلائی کےلئے ایک گڑھ بنتا جارہاہے۔ گوا سے کرناٹک میں داخل ہونے والی روڈ پر پولم، مولم اور کیری میں گوا کے چک پوسٹ ہیں۔ لیکن گوا کاجانچ محکمہ اس سلسلے میں کسی کارروائی کو انجام دینے میں ناکام ہواہے۔

غیر قانونی سپلائی کےلئے کئی طریقہ کار : غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کےلئے سواریوں کو استعمال کیا جاتاہے، اسمگلر اس کےلئے کئی طریقے اپناتے ہیں۔ چند ایک مرتبہ مچھلی کی ٹرک میں شراب کے باکس چھپا کر رکھے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ سواری کے نیچے اور اندرونی حصوں  میں الماری نما باکس بنا کر اس میں گوا کی شراب چھپاکر سپلائی کی جاتی ہے۔

غیرقانونی دھندے کا سرغنہ کہا ں ہے؟:گوا سے کرناٹک اور مہاراشٹرا کے لئے سستی شراب بہت بڑےپیمانےپر سپلائی کی جاتی ہے۔ کرناٹک سے یہی شراب آندھرا پردیش اور تلنگانہ کو سپلائی ہوتی ہے۔ غیر قانونی سپلائی کے دوران گرفتار ہونےوالے ڈرائیوروں کو ضمانت پر رہا کروایا جاتاہے۔ ہرسال قریب 10سے 12سواریاں غیرقانونی شراب سپلائی کے معاملے میں ضبط کی جاتی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس شراب اسمگلنگ کا سرغنہ کون ہے پتہ نہیں چلنا تعجب خیز ہے۔

سستی برانڈوالی  شراب کی اسمگلنگ : ضبط کردہ شراب باکس اور بوتلوں  کے برانڈ کو دیکھیں تو پتہ چلتاہے کہ ہمیشہ سستی شراب ہوتی ہے۔ جس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400روپئے ہوتی ہے۔ قیمتی شراب غیر قانونی طورپر سپلائی نہیں ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

گوا کی آمدنی میں 33فی صد اضافہ :گوا کے محکمہ ایکسائز کی آمدنی کے اضافہ کی شرح 33فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال 2021-22 میں محکمہ کی آمدنی 650کروڑ بتائی گئی ہے۔ اب اس میں مزید اضافہ کر 865کروڑ ہوگئی ہے۔آمدنی میں  گوا سے کرناٹک کو سپلائی ہونےو الی شراب کا بھی اہم حصہ ہے۔


Share: